- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
اسرائیل باز نہ آئے تو اقوامِ متحدہ طاقت کے استعمال کی سفارش کرے؛ ترک صدر
انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی جارحیت پر مسلم دنیا اور اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردون نے کہا کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کو نہ روک سکے تو جنرل اسمبلی 1950 کی قرارداد کے تحت طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ مذکورہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اگر سلامتی کونسل کے ویٹو ممالک برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کے درمیان اختلاف رائے ہو تو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے مسلم دنیا سے بھی مسلم دنیا سے اسرائیل کے خلاف اقتصادی، سفارتی اور سیاسی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دکھ ہے، مسلم ممالک اب تک اسرائیل کے خلاف فعال کردار ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں حملوں سے نہیں روکا گیا تو وہ دیگر مسلم ممالک کو بھی نشانہ بنائے گا۔
واضح رہے کہ ترکیہ نے احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ تمام تجارت معطل کردی ہے اور عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔