- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
کراچی؛ ایل پی جی کی غیرقانونی فروخت پر 172 دکانیں سیل
کراچی: ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف مہم کے دوران 172 دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔
کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی۔
ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔
ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئی، ملیر میں 12 ، کیماڑی میں 35 ، کورنگی میں 14 ، غربی میں 8 اور ضلع وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔
کمشنر نے کہا ہے کی ایل پی جی کے حادثات کے سدباب کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے کی جانےو الی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔
انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے مہم جاری رکھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔