- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
مراد سعید پر اسلام آباد میں آٹھ مقدمات درج ہیں، پشاور ہائیکورٹ میں جواب
پشاور ہائی کورٹ میں مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردی گئیں، محکمہ داخلہ کے پی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مراد سعید پر بارہ مقدمات درج ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل کے لیے والد کی دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کے روبرو سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مراد سعید سابق وفاقی وزیر ہیں ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کے لئے ان کے والد نے درخواست دائر کی ہے، مراد سعید کے خلاف جتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیل فراہم کیا جائے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب داخل کیا کہ مراد سعید کے خلاف صوبائی حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے۔ اسی طرح لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جواب جمع کرایا کہ ایف آئی کا بھی کوئی کیس نہیں ہے جب کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مراد سعید کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے جواب جمع کیا ہے اب آپ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومت سے مقدمات تفصیل کے لیے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹادی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔