پریانکا چوپڑا کی بچپن کی نایاب تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
پوسٹ پر سنیل گروور اور ایکتا کپور سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی محبت بھرے تبصرے کیے
مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا جوناس نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک حیران کن پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے 9 سال کی عمر کی تصویر دکھائی ہے۔
اس تصویر میں پریانکا ایک 'بوائے کٹ' ہیئر اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں جو ان کے بچپن کے دنوں کی ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی 20 سال کی عمر کی تصویر کا بھی موازنہ کیا جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے 9 سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں اور کہا کہ یہ تصویر ان کے 'پری ٹین' دور کی ہے جب اسکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لیے ان کی والدہ نے انہیں یہ ہیر اسٹائل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر دور سے محبت کرنی چاہیے اور ہر دور کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔
اس پوسٹ پر سنیل گروور اور ایکتا کپور سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی محبت اور حمایت بھرے تبصرے کیے۔