پولیس کی شاندار حکمت عملی سے لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی

پولیس اقدامات کی بدولت ڈکیتی کی وارداتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے، ریکارڈ


نعمان شیخ October 01, 2024
(فوٹو : فائل)

پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس کی بہترین حکمت عملی کے باعث ڈکیتی اور جرائم کی وارداتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔

لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت رواں برس کے پہلے نو ماہ میں کرائم انڈیکس میں 47 فیصد کمی ہوئی، رواں سال ماہ جولائی میں 995 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ میں 2149 وارداتیں رپورٹ ہوئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق صرف جولائی کے ماہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 54 فیصد جبکہ اگست اور ستمبر میں 72، 72 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل کی مؤثر حکمت عملی، پولیس مقابلے، جارخانہ پولیسنگ ، مؤثر ناکہ بندیاں اور پٹرولنگ سے کرائم میں کمی رونما ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق نشتر کالونی ، نواب ٹاون، ستوکتلہ اور شفیق آباد میں کرائم گراف واضح طور پر نیچے آیا جبکہ چوہنگ ، جوہر ٹاون ، غالب مارکیٹ اور فیصل ٹاون میں بھی جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کے علاقے لٹن روڈ ، اقبال ٹاون ، گلشن راوی ، نواں کوٹ ، مزنگ اور ساندہ میں موثر پٹرولنگ سے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔