- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ اور تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے جواب میں قابل اسرائیل پر حملہ کیا گیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبرایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے سینئر کمانڈر سمیت حماس اور حزب اللہ کے سربراہان کو شہید کیا گیا جس کے جواب میں مقبوضہ خطے پر درجنوں میزائل داغے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو بیروت، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کے جواب میں مقبوضہ خطے کے مرکزی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے
بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے سیکیورٹی اہداف اور اہم فوجی مراکز پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا کہ اسرائیل اگر ایران کے جائز جواب پر فوجی ردعمل کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کو بدترین اور تباہ کن حملوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاسداران نے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے اسرائیل پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے قانونی حق دفاع کے تحت اور امریکا آشیرباد سے صہیونی حکومت کی جانب سے بدترین جرائم کے ذریعے لبنان اور فلسطین کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے خلاف کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران تل ابیب میں تین اسرائیلی ملیٹری بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔
خبرایجنسی نے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فائر کیے گئے 80 میزائل مقبوضہ خطے میں اہداف پر لگے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
ادھر اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے بیان میں کہا کہ ایران نے مناسب انداز میں جواب دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے بیان میں کہا کہ ایران نے صہیونی حکومت کو اپنا قانونی، منطقی اور جائز جواب دیا، جس نے ایران کے شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنایا تھا اور ایران کی قومی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دی تھی۔
ایرانی مشن نے کہا کہ ایران نے اپنے مفادات کو نشانہ بنانے پر اپنا جائز اور قانون حق کا استعمال کرتے ہوئے مناسب جواب دے دیا ہے۔
مشن نے کہا کہ اگر اسرائیل نے جواب دیا کہ مزید کارروائی یا جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، خطے کی ریاستوں اور صہیونی حامیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس صہیونی حکومت سے اپنا تعلق توڑ دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔