- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
ہیومن رائٹس نمائندوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کا آئینی عدالت کے قیام پر زور
کراچی: ہیومن رائیٹس کے نمائندوں، وکلاء اور سول سائٹی نے جوڈیشل ایکٹوازم کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو کے درمیان اختیارات کے توازن اور عدالتی ریفارمز سمیت آئینی مسائل کے حل کے لیے ملک میں آئینی عدالت کے قیام کو ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا ہے۔
منگل کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہیومن رائٹس سیل کے تحت ہیومن رائٹس کے نمائندوں، وکلا اور سول سوسائٹی کا آئینی ترمیم کے متعلق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی صدارت میں ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد ہوا۔
جس میں پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس سیل کی جنرل سیکریٹری ملائکہ رضا،ایم این اے نفیسہ شا،قانون دان سینیٹر ضمیر گھمرو، صوبائی وزیر سعید غنی،انیس ہارون،قاضی بشیر سمیت دیگر وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی شریعت کورٹ بن سکتی ہے تو پھر آئینی عدالت کیوں نہیں بن سکتی؟جب آئین میں ترمیم ہوسکتی ہے تو پھر عدالتی ریفارمز کیوں نہیں ہوسکتے، موجودہ صورتحال میں عدالتی ریفارمز اور آئینی عدالت کا قیام ناگزیر اور وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
ہم جوڈیشل ایکٹوازم کے خلاف ہیں، چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی قائم ہو اور ملک میں جوڈیشل ایکٹوازم نہیں ہونا چاہیے، آئینی ترمیم کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت جاری ہے، جلد اتفاق رائے ہوجائے گا۔
ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہا کہماضی میں عدالت نے نظریہ ضرورت کو جنم دیا اور آمروِں نے آئین کا حلیہ بگاڑا جس کو تحفظ بھی عدلیہ نے دیا اور ماضی میں عدلیہ نے ہی منتخب وزراء اعظم کو بھی عہدوں سے ہٹایا، میری رائے یہ ہے کہ ججز کی تقرری عدلیہ خود نہ کرے ،قانون دان سینیٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ قانون اور آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے اور تشریح کرنا عدالت کا کام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔