- تجارت و سیاحت کا فروغ: اعزازی قونصل البانیہ وزیراعظم راما سے ملاقات کے بعد پاکستان پہنچ گئیں
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
- نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
روزگار، سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں جرائم پیشہ گروہوں کا شکار
نوم پنہ: روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا گئے سینکڑوں پاکستانی وہاں کے غیر قانونی جرائم پیشہ گروہوں کے شکنجے میں پھنس گئے۔
ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں پاکستانی شہری اس وقت کمبوڈیا میں مشکل سے دوچار ہیں۔ روزگار کی تلاش میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاست کمبوڈیا جانے والے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ہمیں دھوکے سے آئی ٹی جابز کے لیے کمبوڈیا لایا گیا لیکن یہاں صورتِ حال یکسر مختلف ہے۔
کمبوڈیا پہنچنے پر ہمیں فوری طور پر ویت نام کی سرحد کے قریب ایک قصبے میں منتقل کر دیا گیا جہاں اکثر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس سنگین مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا میں موجود ہمارا سفارتی مشن مشکل حالات سے دوچار ان پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
اس ضمن میں جنوری 2023 سے اب تک ایسے 90 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جا چکا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں کہ جرائم پیشہ گروہوں کا شکار ہونے والے پاکستانی شہریوں کو رہا کر کے واپس وطن لایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔