'حاملہ ہونا بےغیرتی نہیں'، حبا بخاری کی حمایت میں میرا سیٹھی سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی : فوٹو : ویب ڈیسک

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی : فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کی حالیہ وائرل تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

میرا سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں حبا بخاری کی ‘ہم ایوارڈز’ کے ریڈ کارپٹ پر کھچوائی گی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

مذکورہ پوسٹ میں حبا بخاری کے لباس اور ‘بےبی بمپ’ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ ایک عورت کے لیے حاملہ ہونا بےغیرتی نہیں ہے اور نہ ہی حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا بےغیرتی ہے۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی، ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

میرا سیٹھی نے حبا بخاری کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سبز لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور اپنے لیے لباس کا انتخاب کرنا حبا کی اپنی مرضی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں وہ تمام خواتین بہت مضبوط اور قابلِ تحسین ہیں جو حمل کے دوران بھی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھتی ہیں۔

m1

واضح رہے کہ حبا بخاری نے 28 ستمبر کو اپنے شوہر آریز احمد کے ہمراہ لندن میں ہونے والے ‘ہم ایوارڈز’ میں شرکت کی تھی جہاں اداکارہ کو ریڈ کارپٹ پر ‘بےبی بمپ’ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

حبا بخاری نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے حمل کی تصدیق کی تھی جبکہ اس سے قبل اداکارہ نے حمل کی خبر کو خفیہ رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔