- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ مغوی ریٹائرڈ میجر بازیاب
کراچی میں اے وی ایل سیل پولیس نے سی پی ایل سی اور حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی ریٹائرڈ میجرکو بحفاظت بازیاب کرواکے اغوا کار کو گرفتارکرلیا۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نےسیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی اورحساس ادارے کے ہمراہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی ریٹائرڈ میجراحمد ویسم کو بحفاظت بازیاب کرواکرایک مرکزی اغوار کار محمد نورالعین قاضی ولد قاضی اسداللہ کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگراغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سیل انیل حیدرکے مطابق گرفتار اغوا کارنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 28 ستمبرمغوی میجرریٹائرڈ احمد وسیم کو گزری تھانے کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 خیابان سحر روڈ بلال مسجد کے قریب سے اغوا کر لیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی ریٹائرڈ میجراحمد ویسم کے اہلخانہ سے 20 کروڑ روپے اورسونے کے بسکٹ تاوان مانگا تھا۔ میجرریٹائرڈ احمد وسیم کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 24/470 بجرم دفعہ 365اے/34،انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا تھا اورمقدمے کے تفتیش اے وی سی سی کو منتقل ہو گئی تھی۔
اے وی ایل سی پولیس نے سی پی ایل سی اور حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےمغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےگرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہےمزید انکشافات کی توقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔