- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
بابراعظم کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کی وجوہات منظر عام پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی خواہش تھی کہ بابراعظم صرف ون ڈے فارمیٹ کیلئے کپتانی کرتے رہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اپنی رپورٹ میں اسٹار کرکٹر کو مختصر فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا ذکر کیا تھا۔
ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے بابراعظم سے ملاقاتوں میں بھی اپنی حکمت عملی کا ذکر کیا تھا کہ وہ ان سے کیا چاہتے ہیں اور اور اگلے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ان کی کیا سوچ ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
بابراعظم کسی ایک فارمیٹ کا کپتان بننے کے حق میں نہیں تھے، اہم معاملات میں ان سے مشاورت بھی نہیں ہورہی تھی، جس کا شکوہ بابراعظم نے ایک پی سی بی حکام سے بھی کیا تھا کہ بورڈ کا ان کے رویہ پہلے جیسا والا نہیں رہا۔
گیری کرسٹن ٹی20 کرکٹ میں نوجوان کرکٹرز کو آگے لانے کے خواہشمند ہیں اور ٹی20 فارمیٹ کیلئے ترجیح محمد حارث ہوسکتی ہے جبکہ بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کو ون ڈے فارمیٹ کی قیادت سونپی جانے کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں: “بابراعظم چیمپئینز ٹرافی 2025 تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے”
محمد رضوان پہلے مرحلے میں دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیموں کی مشاورت کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں 4 نومبر سے 18 نومبر تک 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچز کھیلنا ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی، بابراعظم، کین ولیمسن؛ کون جیت سکتا ہے؟
ہیڈکوچ گیری کرسٹن 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کو فوکس کرکے ان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے خواہشمند ہیں جو جدید طرز کی کرکٹ کھیلنے کے ماہر اور ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتےہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔