- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
پاکستان اور روس کے درمیان اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد: دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
روس اور پاکستان میں ٹریڈ، انویسٹمنٹ، ٹورازم اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔
پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ روس کے ڈپٹی منسٹر برائے ٹریڈ الیکسی گروزدیو بھی موجود تھے۔
ایم او یو کی تقریب میں رشین فیڈریشن کے ایڈوائزر برائے منسٹر ٹرانسپورٹ ایوگینے فیڈ چک نے بھی شرکت کی۔
پاک روس بزنس فورم کی سرگرمیوں میں روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی نے شرکت کی جبکہ ایم او یوز میں روس کے سینیٹرز چے ذوف اور سکھا رووا اور پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیاء لانگو بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو میں کہا کہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے، پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت یادداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔