- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
- نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
اولاد اپنے والدین کی دوسری شادی کیخلاف ہوتی ہے، جویریہ عباسی
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے والدین کے دوسری شادی کے فیصلے پر بچوں کی ناراضگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
جویریہ عباسی نے رواں سال 15 مارچ کو ایک نجی تقریب میں عدیل حیدر نامی بزنس مین سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے چند ماہ تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا اور پھر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
اداکارہ نے دوسری شادی کے اعلان کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عدیل حیدر اور اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
اب حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ نجی شوبز میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کی۔
جویریہ عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا اور پھر اگر وہ مرد یا عورت دوسری شادی کرنا چاہے تو اُن کے بچے راضی نہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں: جویریہ عباسی نے دوسری شادی کب اور کہاں کی؟ اداکارہ نے بتا دیا
اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اولاد کبھی بھی یہ نہیں کہتی کہ ہماری ماں یا باپ تنہا ہے، تو ان کی دوسری شادی کرا دی جائے بلکہ وہ تو دوسری شادی کی بات پر اپنے والدین سے غصہ ہوجاتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر ماں یا باپ دوسری شادی کرلیتے ہیں تو اُن کی اولاد ساری زندگی اپنے دل میں رنجش رکھتی ہے کہ دوسری شادی کیوں کی۔
جویریہ عباسی نے کہا کہ بچوں کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ اُن کے والدین بھی انسان ہیں، اُنہیں بھی ذہنی سکون کے لیے کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے، اُن کی اپنی نجی زندگی ہے جس پر صرف اُن کا حق ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بچے تو شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوجاتے ہیں جبکہ اُن کی بیوہ ماں یا باپ تنہا رہ جاتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے دینِ اسلام اور ہمارے ملک کے قانون نے دوسری شادی کی اجازت دی ہے تو پھر اولاد کو کیا مسئلہ ہے؟، اپنے ماں، باپ کو جینے کیوں نہیں دیتے؟
مزید پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویر وائرل، شوہر کے ہمراہ پہلی بار منظر عام پر
خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔
جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔