- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
لاہور؛ موٹروے پر کار میں 4افراد کی ہلاکت کی وجوہات سامنے آگئیں
لاہور: موٹروے بھیرہ انٹر چینج کے قریب کار میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں ہلاکت کی وجوہات کا تعین کر لیا گیا ہے، چاروں افراد کی ہلاکت کاربن مونو آکسائیڈ سے ہوئی۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق کاربن مونو آکسائیڈ گیس کار میں جمع ہونے سے سوار افراد کا سانس بند ہوا، جاں بحق افراد کے خون کے سیمپلز میں کاربن مونو آکسائیڈ پائی گئی۔ فرانزک ٹیسٹ کے دوران کسی دوسری نشہ آور مادے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت کا واقعہ 23 اگست کو پیش آیا، تین افراد کے جسمانی اعضاء اور خون کے سیمپلز 24 اگست کو فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے۔
پولیس کے مطابق امکان ہے کہ گاڑی کے ایگزاسٹ پائپ سے گیس لیک ہو کر گاڑی میں جمع ہوتی رہی، گاڑی کے اے سی سے بھی گیس جمع ہونے کا امکان موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔