- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کے جاپانی ورژن کا ٹریلر جاری
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کی جاپان میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم ‘جوان’ کا جاپانی زبان میں ٹریلز جاری کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا۔
اداکار نے اپنے جاپانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک آتش گیر اور ایکشن سے بھرپور ایڈونچر کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ اب ‘جوان’ جاپان میں اپنا راستہ بنا رہا ہے۔
اُنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم ‘جوان’ اگلے ماہ 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں آرہی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ‘جوان’ نے بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کمائے، شاہ رخ خان کی اس فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
فلم کی پروڈکشن گوری خان اور گورو ورما نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، پریامانی اور سانیا ملہوترا بھی اہم کرداروں میں نظر آئے جبکہ فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر اٹلی کمار نے کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔