- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
فتنہ و فساد کی سیاست کرنے والے جلد قصہ پارینہ بن جائیں گے، مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کام اور ترقی کا عمل شروع ہوچکا، فتنہ و فساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے یہ لوگ جلد قصہ پارینہ بن جائیں گے۔
لاہور میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ قرض اسکیم کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں آ چکا ہے کچھ لوگ ابھی بھی انتشار، گھیراؤ جلاؤ پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، میں ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی اور نہ میرے پاس اس کام کے لئے وقت ہے، انہوں نے احتجاج کی متعدد کالیں دیں لیکن کوئی نہیں نکلا انہیں کے پی سے بندے لانے پڑے آج بھی احتجاج کی کال تھی لیکن کہیں کوئی نہیں نکلا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی پنجاب اور نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کا افتتاح کردیا
مریم نواز نے کہا کہ جیل سے احتجاج کی کالیں آ رہی ہیں ہم ایک صوبے کو دوسرے کے مقابل کھڑا نہیں ہونے دیں گے، کیا جیل سے یہ ہدایت آئی کہ عوام کی فلاح کے کام کیے جائیں؟ لیکن جیل سے کبھی ایسی ہدایت نہیں آئی، سیاست کرنے کی اجازت مل سکتی ہے لیکن دہشت گردی کی اجازت نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت ہی یہ ہوئی ہے کہ فتنہ فساد کیسے کرنا ہے، ترقی کیسے روکنی ہے، سال 2014ء میں دھرنے میں انہوں نے پولیس افسر کو ڈنڈے مار مار کر اس کی ہڈیاں توڑ دیںم موجودہ آئی جی اسلام آباد کی زمان پارک میں پ رتشدد احتجاج کے دوران آنکھیں ضائع ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اب کام اور ترقی شروع ہو چکی فتنہ و فساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے امید ہے یہ لوگ جلد ہی قصہ پارینہ بن جائیں گے،میں آپ کے گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں فراہم کر رہی ہوں ڈینگی کنٹرول میں کلینک آن وہیل کا بڑا کام ہے اس ملک کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے دو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔