- نیا CAMON 30S: یہ ہے جسے آپ اسمارٹ فون آف دی ایئر کہتے ہیں
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ
- درجن بھر کینسر کی اقسام کی نشان دہی کرنے والا خون کا نیا ٹیسٹ
- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخوا کیلیے320 ملین ڈالرفراہم کرے گا
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایشین ڈیولپمینٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔
اس رقم کے ذریعے خیبرپختونخوا رورل روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے تحت صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹر طویل سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا جس سے دیہی علاقوں میں محفوظ اور بلا تعطل رابطہ بحال ہو سکے گا۔
اس منصوبے میں موسمیاتی اثرات سے محفوظ ڈیزائن اورپائیدارسڑکوں کی تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی پائیدارحل کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گا، جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔
یہ اہم منصوبہ وقت کی بچت سمیت نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اہم کردار کا حامل ہوگا۔
اس کے علاوہ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کر کے ان کی پائیدار تعمیر کا آغاز بھی کیا جائے گا ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدارانفرا اسٹرکچر کی تعمیر پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔