- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بہتری
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مسلسل 8 روز تنزلی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کی پیشگوئیوں، ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بڑھانے اور سسٹم میں زرمبادلہ کی رسد میں بہتری کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں بتدریج اضافے کے رحجان، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 19پیسے کی کمی سے 277روپے 47پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ میں درآمدی نوعیت کی طلب میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ پانچ پیسے کی کمی سے 277روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل 8ویں روزہ وقفے کے بعد روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا، جس کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن ریٹ چار پیسے کے اضافے سے 279روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔