- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا
تہران: ایران کے200 سے زائد بیلسٹک میزائل سے حملوں کا جواب دینے کی اسرائیل کی دھمکی سے ایٹمی جنگ چھیڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے لیکن انھوں نے جوابی حملے کے وقت اور نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ہم سے نہ الجھے، اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، ایرانی صدر
تاہم صیہونی ریاست کے کچھ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران پر جوابی حملے میں اس کی جوہری تنصیبات یا تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، سی این این
دوسری جانب دفاعی امور کے ماہر اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے اسرائیل ممکنہ طور ایران کے جوہری پلانٹ اور ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران حملے کے نتائج کے لیے تیار رہے، صدر جو بائیڈن
جس پر آج ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کی جانب سے جاری غیر معمولی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات کو کسی بھی حملے سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : آسٹریلیا؛ احتجاج میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے پر 19 سالہ لڑکی پر فرد جرم عائد
اس موقع پر ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے اس بیان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور امریکا سمیت مغربی ممالک ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔