- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
پنجاب میں7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور: پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان کو تبدیل کر کےچیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تعینات قرۃالعین میمن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمرانہ توقیرکو تبدیل کر کےڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عثمان خالد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ نوید احمد کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ جبکہ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور سیف اللہ خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچنیوٹ رانا محمد عمیر سے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ میاں عثمان علی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ تبدیل کر کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔