- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا 86واں یوم پیدائش
کراچی: ستارہ امتیاز اور لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے مداح اُن کا 86واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ وحید مراد نے کامیاب فلموں کے ریکارڈ قائم کئے۔
وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم میری کلاسواسکول سے حاصل کی بعد ازاں انہوں نےانگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔
وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1959 میں فلم’’ساتھی‘‘سے کیا۔ 1962 میں انھیں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں ایک اہم رول کے لیے کاسٹ کیا گیا اس فلم نے گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔
وحید مراد کی شہرت میں فلم ’’ہیرا اور پتھر‘‘ سے مزید اضافہ ہوا۔ انہیں پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ’’ارمان‘‘ کے لیے بیک وقت فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
چاکلیٹی ہیرو نے’’ اولاد‘‘ سے لے کر’’ زلزلہ‘‘ تک کل 125 فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جانداررہا۔ ’’ اکیلے نہ جانا‘‘ سے لے کر دیگر گانوں نےانہیں لازوال شہرت دی۔ اُن کی پہلی فلم ’’اولاد‘‘ اورآخری ریلیز شدہ فلم ’’زلزلہ‘‘ تھی۔
انہوں نے ایک پشتو فلم ’’پختون پہ ولایت کے‘‘ میں بھی کام کیا، یہ اداکار آصف خان کی ذاتی فلم ’’کالا دھندا گورے لوگ ‘‘کا پشتو ورژن تھا۔ وحید مراد بیک وقت فلم ایکٹر، فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ وحید مراد کی بہترین فلموں میں ’’ دل میرا دھڑکن تیری‘ ،’ہیرا اور پتھر‘ ،’ارمان‘ ،’عندلیب‘ ،’مستانہ ماہی‘، ’انسانیت‘ ،’دیور بھابھی‘وغیرہ شامل ہیں۔
وحید مراد نے اپنی 23 سالہ فلمی زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کی بناء پرمجموعی طور پر 32 ایوارڈ حاصل کیے۔ وحید مراد نے اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی منہ بولی بہن ممتاز ایوب کے گھر کراچی میں گزارے اور یہیں ان کا 23 نومبر 1983 کوانتقال ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔