- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
- کراچی میں دونوں مظاہرے سیاسی تنظیموں کی ایما پر کیے گیے، صوبائی وزیر داخلہ
- سیالکوٹ؛ قتل کے مقدمے میں جعل سازی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ
- روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل
- بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا
- ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
- کراچی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پنک ٹوبر مہم کا انعقاد
- کوئٹہ؛ گھریلو ناچاقی پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم گرفتار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
معیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی
اسلام آباد: وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور حکومت معیشت، سوسائٹی اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کر رہی ہے۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹلائزیشن اور ای گورننس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
وزیرمملکت آئی ٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے مابین آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات میں اضافہ اہم ہے، پاکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اقدامات جاری ہیں، سوسائٹی، معیشت اور گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، موجودہ حکومت پاکستان کو کیش لیس اکانومی میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس فروغ پائے، ایتھوپیا پاکستان کے آئی سی ٹی کے میدان میں تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے، پاکستان ایتھوپیا کو ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے، ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور آئی سی ٹی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔