نواز شریف کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

 پشاور: مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیان پر ردعمل میں مشیرخزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ شاید میاں صاحب کو اندازہ نہیں خیبر پختوخوا کا صحت کارڈ پنجاب میں بھی استعمال ہوتا ہے، خیبر پختونخوا کا شہری پاکستان بھر میں صحت کارڈ پر علاج کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے 60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ قرض سے اورنج لائن، میٹرو اور موٹر وے لگانا کون سی بڑی بات ہے، میاں صاحب اپنا لگایا ہوا ایک منصوبہ بتا دیں جس کا قرض آپ نے اتارا ہو۔

مشیرخزانہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب 1990 کے دور سے نکلیں اب دنیا بدل گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔