- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
- کراچی میں دونوں مظاہرے سیاسی تنظیموں کی ایما پر کیے گیے، صوبائی وزیر داخلہ
- سیالکوٹ؛ قتل کے مقدمے میں جعل سازی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ
- روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل
- بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا
- ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
- کراچی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پنک ٹوبر مہم کا انعقاد
- کوئٹہ؛ گھریلو ناچاقی پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم گرفتار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
پی ٹی ایم کے کیمپ پر پولیس کارروائی، بیرسٹر سیف نے ملبہ وفاق پر ڈال دیا
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پشتون تحفظ موومنٹ کے کیمپ پر پولیس کاروائی وفاقی حکومت کے احکامات پر کی گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری کو پی ٹی ایم کے حوالے سے خط لکھا اور کہا کہ پی ٹی ایم ریاست مخالف بیانیہ اور نسلی منافرت میں ملوث ہے اس لئے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین سے طویل ملاقات کی تھی جسمیں انکے مطالبات پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی، جس میں منظور پشتین نے اپنے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے منظور پشتین کو ضم آضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کرائی اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت ضم آضلاع کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے جامع پلان پر کام کررہی ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی نے قبائلی علاقوں میں مختلف النوع ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ قبائلی علاقوں میں معاشی سماجی ترقی ہو، ضم اضلاع میں قبائلی تنازعات کے حل کے لئے جرگے تشکیل دیے تاکہ تنازعات کا پُرامن حل نکالا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔