چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

شہری اکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے کل مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔