- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
- علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد
- نیشنل ہائے وے بلاک کرنے کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 کارکن گرفتار
- عمران خان کے لیے فکرمند امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی اسرائیل کے حامی نکلے
- شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا
- "موجودہ پلئیرز پاکستان کی نمائندگی کے قابل نہیں"
- نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
کراچی؛ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرائے جائیں، ڈی آئی جی ٹریفک
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ٹریفک ویسٹ کے ایس ایس پی اور تمام سیکشن آفیسرز کے ہمراہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے حوالے سے احکام جاری کیے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور حادثات میں ملوث ہوتی ہیں ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں بھیج کر منسوخ کرائے جائیں اور ایسے ڈرائیورز کو دوبارہ گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کمرشل گاڑیاں جو سڑکوں پر آئے روز خراب ہوتی ہیں اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتی ہیں انہیں چالان دیں اور گاڑی قبضے میں لے کر امپونڈ یارڈ میں بند اور گاڑی کا فٹنس لیٹر بھی منسوخ کرائیں اور جب تک گاڑی کی فٹنس درست نہ ہو سڑک پر چلنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔
انہوں ںے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سیکشن آفیسر کے ساتھ مل کر ایسے مقامات جہاں پر ایکسیڈنٹ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان مقامات کا تعین کریں اور وجہ حادثات سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے محفوظ بنانے کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کریں تاکہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور جن مقامات پر روڈ کی خرابی کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں ان مقامات کی متعلقہ اداروں سے مل کر مرمت اور روڈ کی خرابی کو دور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پیڈسٹل برج سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں وہاں گاڑیوں کی کم حد رفتار کے لیے سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ بہتر حکمت عملی کے تحت سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔