بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
جنوبی افریقی بلے باز نے پاکستانی کرکٹر کو فیصلے پر مبارکباد دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جنوبی افریقی بلے باز نے پاکستانی کرکٹر کو فیصلے پر مبارکباد دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا۔

جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ سے متعلق پوسٹ کے جواب میں انہیں اس فیصلے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں

اے بی ڈویلیئرز نے بابراعظم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کپتان کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کیلئے مزید رنز بنائیں گے۔

اسی سے متعلق: بابر اعظم دوسرے کامیاب ترین کپتان قرار

واضح رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ روز قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ان کا استعفیٰ بھی قبول کرلیا۔

tweets babar

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔