زیادہ بیٹھے رہنا کمر کے درد کو مزید خراب کرسکتا ہے تحقیق

کمر میں درد والے لوگ اگر کم بیٹھیں تو اگلے چھ مہینوں میں ان کے درد کے بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے


ویب ڈیسک October 07, 2024
[فائل-فوٹو]

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صوفوں اور کرسیوں پر زیادہ نہ بیٹھنا آپ کی کمر کے درد کو مزید خراب ہونے سے بچاسکتا ہے۔

فن لینڈ کے محققین نے پایا کہ جب کمر میں درد والے لوگ ہر روز تھوڑا سا کم بیٹھتے ہیں تو اگلے چھ مہینوں میں ان کے درد کے بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ترکو کی پروفیسر اور مطالعے کی مرکزی مصنف جووا نورہا نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو کمر میں درد ہے، آپ کا زیادہ بیٹھنے کا دل چاہ رہا ہے لیکن آپ اپنی کمر کی صحت کے بارے میں بھی فکر مند ہیں تو آپ کام پر یا فارغ وقت میں کم بیٹھنے کے طریقے تلاش کریں۔

جووا نورہا اور ان کی ٹیم نے نوٹ کیا کہ کمر کی صحت اور کمر کے درد پر طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کے اثرات کے بارے میں بہت زیادہ مطالعہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ حالیہ مطالعہ اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے