چین سے منگوائے گئے 6 انجن ناقابل استعمال قرار دیدیے گئے

قیصر شیرازی  جمعرات 17 جولائی 2014
75  انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا، 28 جولائی تک سیٹوں کی بکنگ بند  ۔فوٹو:فائل

75 انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا، 28 جولائی تک سیٹوں کی بکنگ بند ۔فوٹو:فائل

راولپنڈی: چین سے تجرباتی طور پر منگوائے جانیوالے تمام6 انجن پاکستان کے ریلوے ٹریک کیلیے ٹیکنیکل طور پر ناقابل استعمال قرار دیدیے گئے ہیں۔

تجربے کے دوران ان میں سے2 انجن مکمل طور پر فیل ہوگئے ہیں جبکہ دیگر4 انجنوں کو بھی ناقابل استعمال قرار دیا گیا، اس وجہ سے چین سے منگوائے جانیوالے 75 انجنوں کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، ماہرین کا مؤقف ہے کہ چین سے لائے جانیوالے یہ انجن کمپیوٹرائزڈ ہیں۔

جو پاکستان کے کمزور ٹریک پر نہیں چلائے جا سکتے، پاکستانی ریلوے ڈرائیورز انھیں کنٹرول ہی نہیں کر سکتے جبکہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 6 خصوصی عید ٹرینیں چلانیکا اعلان کیا ہے، ان کے لیے ابھی تک انجنوں کا اہتمام نہیں ہو سکا، ریلوے ریزرویشن نے عید ٹرینوں کے لیے28 جولائی تک سیٹوں کی بُکنگ یہ کہہ کر بند کر دی ہے کہ یہ فُل ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔