اننیا پانڈے رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں ہیک کرنا چاہتی ہیں

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فری ہو کر پوسٹ کرتی ہوں اور اسے زیادہ سنجیدہ نہیں لیتی، اداکارہ


ویب ڈیسک October 08, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے حالیہ انٹرویو میں ایک دلچسپ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اداکار رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنا چاہیں گی تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ کس کو فالو کر رہے ہیں اور کس کا پیچھا کر رہے ہیں۔

اننیا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ رنبیر کا کوئی فیک اکاؤنٹ ضرور ہے اور وہ جاننا چاہتی ہیں کہ وہ اس پر کیا کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ وہ اس پر فری ہو کر پوسٹ کرتی ہیں اور زیادہ سنجیدگی نہیں لیتیں اور وقت کے ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔