سی اے اے افسران کیلیے کروڑوں روپے کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

طفیل احمد  ہفتہ 19 جولائی 2014
خلاف قواعد ترقیوں کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود پرتعیش گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

خلاف قواعد ترقیوں کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود پرتعیش گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ادارے میں کام کرنے والے افسران کیلیے بڑے پیمانے پر مہنگی گاڑیاں خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ادارے کے ذمے دار افسر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی موجودہ انتظامیہ نے ادارے میں حال ہی میں ترقی پانے والے32جنرل منیجر اور 14 ڈائریکٹرز کیلیے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ ادارے کے بیشتر متاثرہ افسران نے ان حالیہ ترقیوںکے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھاہے،معلوم ہواہے کہ سول ایوی ایشن کے افسران نے ادارے میں من پسندافسران کو دی جانے والی ترقیوں کوغیر مساوی قراردیاہے اورکہا ہے کہ ان ترقیوٓں میں سینئرافسران اورسنیارٹی کو یکسر نظر اندازکیاگیاہے  اورقواعد کے برخلاف ترقیوں کے احکام جاری کیے گئے۔

ایکسپریس کو ذرائع نے بتایاہے کہ ترقی پانے والوں میں32 جنرل مینجرزکیلیے ہزار سی سی کی32 قیمتی گاڑیاںاور 14 ڈائریکٹرزکیلیے پرتعیش گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے، جنرل منیجرزکیلیے گاڑیوںکی خریداری آخری مراحل میں ہے جبکہ ڈائریکٹرزنے خواہش ظاہرکی ہے کہ اگست کے مہینے میں ایک موٹر کارکمپنی کا2014 ماڈل متعارف ہوگااس لیے  ڈائریکٹرزکی گاڑیوںکی خریداری2ماہ کیلیے مؤخرکی جائے، سول ایوی ایشن امورکے ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن میں ترقی پانے والے افسران کی درخواست عدالت میں ہے اس لیے سرکاری خزانے کو6کروڑ60لاکھ روپے کی گاڑیوں کی خریداری کا عمل روکاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔