پلئینگ الیون میں شامل واحد فاسٹ بولر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے

عامر جمال دوران بیٹنگ فزیو نے ٹریٹمنٹ دی تاکہ وہ کھیل جاری رکھ سکیں


ویب ڈیسک October 16, 2024
عامر جمال دوران بیٹنگ فزیو نے ٹریٹمنٹ دی تاکہ وہ کھیل جاری رکھ سکیں (فوٹو: پی سی بی)

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ الیون میں شامل واحد فاسٹ بولر عامر جمال فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران پلئینگ الیون میں شامل واحد فاسٹ بولر عامر جمال کو فٹنس مسائل پیش آئے۔

انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی

آل راؤنڈر کو بیٹنگ کے دوران فزیو نے گراؤنڈ میں آکر ٹریٹمنٹ بھی دی تاکہ وہ کھیل جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے