عامر خان کی فلم لاپتا لیڈیز دو بار دیکھ چکا ہوں امیتابھ بچن کا انکشاف

کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بنی فلم عالمی سطح پر داد وصول کر رہی ہے اور اسے آسکر کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 16, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ






بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم 'لاپتا لیڈیز' کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ وہ فلم کو دو بار دیکھ چکے ہیں۔ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم عالمی سطح پر داد وصول کر رہی ہے اور اسے آسکر کے لیے بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔

'لاپتا لیڈیز' کی کہانی، مزاح اور طاقتور پیغام نے دنیا بھر کے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ فلم کو جیو اسٹوڈیوز اور عامر خان پروڈکشنز نے پیش کیا ہے، اور یہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ جاپان میں بھی ریلیز کی گئی ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی کے ایک حالیہ ایپی سوڈ میں، عامر خان کی موجودگی میں، امیتابھ بچن نے فلم کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "عامر خان کی فلم 'لاپتا لیڈیز' حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور اسے آسکر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔ میں نے یہ فلم دیکھی ہے، بلکہ دو بار دیکھی ہے۔ میری اہلیہ جیا بچن، جو عام طور پر بہت تنقیدی نظر رکھتی ہیں، انہوں نے بھی اس فلم کو بے حد پسند کیا۔"

فلم کے اسکرین پلے اور مکالمے سنیہا دیسائی نے لکھے ہیں، جبکہ اضافی مکالمے دیویہ ندھی شرما نے فراہم کیے ہیں۔ فلم کی کہانی بپلپ گوسوامی کے ایک ایوارڈ یافتہ ناول پر مبنی ہے۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے