میری طرح ریچا چڈھا پر بھی منصوبہ بندی سے حملے ہوئے روینہ ٹنڈن

ویڈیو میں مقامی افراد روینہ اور ان کے ڈرائیور پر تین خواتین کو ٹکر مارنے کا الزام لگا رہے تھے


ویب ڈیسک October 16, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ جون میں ان پر اور ان کے ڈرائیور پر ممبئی میں ہونے والا حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا اور یہ حملہ صرف ان پر نہیں بلکہ ان کی دوست ریچا چڈھا کو بھی اگلے ہی دن اسی طرح کے ہجوم نے نشانہ بنایا۔

روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر جون میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی گاڑی نے تین خواتین کو ٹکر ماری، جس کے بعد مقامی ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا۔ تاہم، ممبئی پولیس کی تحقیق کے مطابق یہ حملہ پہلے سے منصوبہ بند تھا اور روینہ اور ان کے ڈرائیور پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ان کی دوست ریچا چڈھا نے فون کرکے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی بالکل اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ریچا کو معاملہ ختم کرنے کے لیے پیسے دینے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ واقعات خوف پیدا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں، اور اگر میرا ڈرائیور واقعی قصوروار تھا، تو میں نے پولیس کو بلا کر اس معاملے کو حل کرنے کا کہا تھا۔"

یاد رہے کہ جون میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں مقامی افراد روینہ اور ان کے ڈرائیور پر تین خواتین کو ٹکر مارنے کا الزام لگا رہے تھے۔ اس دوران روینہ کو ہجوم سے خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، اور ویڈیو میں ان کی آواز سنی گئی تھی، "پلیز۔۔ مجھے مت مارو۔"

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے