پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر 69 سالہ بیوی نے جہاز بحفاظت اتار لیا

69 سالہ بیوی نے کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا


ویب ڈیسک October 16, 2024
اہلیہ نے ناتجربہ کار ہونے کے باوجود طیارے کو بحفاظت اتار لیا

امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو خاتون مسافر نے کمال مہارت سے ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگاس میں پیش آیا جہاں 78 سالہ ایلیٹ الپر نے اپنی اہلیہ 69 سالہ یوان کنین ویلز کو لے کر لاس ویگاس سے کیلی فورنیا کے لیے اُڑان بھری تھی۔

پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد شوہر جو جہاز اُڑا رہے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوگئے اور طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔

خاتون نے اپنے اعصاب بحال رکھے اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔

کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر عمل کرتے کرتے خاتون نے طیارے کی قریبی ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرادی۔

ایئرپورٹ پر طبی عملہ پہلے سے ہی موجود تھا جس نے معائنے کے بعد پائلٹ کو مردہ قرار دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں