شہباز شریف ڈینگی کی تو خبر رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی نہیں، طاہرالقادری

ویب ڈیسک  اتوار 20 جولائی 2014
17 جون کی رات 14 گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلی گئی، طاہر القادری۔    فوٹو:فائل

17 جون کی رات 14 گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلی گئی، طاہر القادری۔ فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ڈینگی کی خبر تو رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی  انہیں کوئی خبر نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ 17 جون کی رات 14 گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلی گئی جب کہ ابھی تک ہمارے 53 کارکن جیل  میں ہیں ہم تو صرف اپنے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں، آئین ہر چھوٹے بڑے اور امیر غریب کو مساوی حقوق دیتا ہے۔

طاہرالقادری نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف ڈینگی کی خبر تو رکھتے ہیں لیکن اپنے محلے میں ہونے والی ہلاکتوں کی انہیں کوئی خبر نہیں۔ اگر وزیراعلیٰ خود کو قاتل نہیں سمجھتے تو اپنی نااہلی پر استعفیٰ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔