ایران طویل عرصے سے دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، امریکا

ایران شام میں تخریبی سرگرمیاں بند کرے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک December 07, 2024

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران شام میں اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کرے۔ ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران میں نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی رہائی سے آگاہ ہے۔ نرگس محمدی کو 21 روز کے لیے طبی وجوہات کے باعث رہا کیا گیا ہے۔ ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایرانی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی نرگس محمدی کو غیر مشروط طورپر رہا کیا جائے۔

نرگس محمدی کو 2021 میں حجاب کی پابندی اور سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں