دنیا کے کچھ ناقابل یقین اور انوکھے افراد کا طرز زندگی

نیوز ڈیسک  جمعرات 24 جولائی 2014
یہ افراد عجیب وغریب حرکات کرکے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرتے ہیں۔  فوٹو : فائل

یہ افراد عجیب وغریب حرکات کرکے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرتے ہیں۔ فوٹو : فائل

نیویارک: کئی ناقابل یقین افراد دنیا کے تقریباً ہر حصے میں پائے جاتے ہیں۔

یہ افراد عجیب وغریب حرکات کرکے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک جنگلی کتے کی طرح زندگی بسر کرنے والا لڑکا ہے، عموماً ہمارے معاشرے میں لڑکوں کی اکثریت جوانی کے نشہ میں وحشی یا غصہ پن کی جانب جھکاؤ رکھتی ہے، لیکن ایسا کرنے پر والدین انھیں کبھی بھی کتوں کی طرح زنجیروں میں باندھ کر نہیں رکھتے مگر یہاں ہم آپ کو چین کے صوبہ زی جیانگ میں رہنے والے ذہنی معذور 11 سالہ ہی زل سے ملواتے ہیں، جس کی زندگی کا بیشتر حصہ پاؤں میں پڑی زنجیر کے ساتھ ہی گزرا ہے۔

ہی زل کے ساتھ یہ سلوک اس وقت سے ہو رہا ہے جب اس کی ماں فوت ہو گئی اور زل کے ساتھ اس سلوک کا ذمے دار ذہنی عدم توازن کا شکار اس کا والد اور دادی اماں ہے۔ اس ضمن میں زل کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے، وہ صرف ایک برس کا تھا جب اس نے خود ہی اپنا سر پھاڑ لیا تھا۔

اسی طرح خواتین باڈی بلڈرز کی بات نئی نہیں لیکن اس فیلڈ میں مضبوط پٹھے بنا کر ریکارڈ بنانے والی صرف چند ایک خواتین ہی ہیں۔ برازیل میں رہنے والی رینی ٹونی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا بھر کی خواتین میں سب سے زیادہ مضبوط پٹھے رکھنے اور بنانے والی خاتون ہیں۔ فروری 2006ء میں رینی نے آرنلڈ کلاسک ایکسپو کے مقابلے میں جیت لیے تھے۔

دوسری طرف24 سالہ تیھانا نیمکیک دنیا کی وہ واحد خاتون ہے۔ جو دکھائی تو کسی خوبصورت ماڈل کی طرح دیتی ہے لیکن یہ مردوں کی ایک فٹبال ٹیم کی کوچ ہیں۔ تیھانا کھیل سے بہت زیادہ محبت کرنے والی خاتون اور سابق فٹبال کھلاڑی ہیں اور کئی مقابلوں میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہیں۔ بھارت کی ریاست بہار میں رہنے والا 14 سالہ لڑکا ایک ایسے طبی مسئلہ (progeria) میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے وہ اتنی سی عمر میں ہی بوڑھا دکھائی دیتا ہے۔

علی حسین بھارت کی غریب ترین ریاست کا باسی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے وہ نہ صرف بوڑھا دکھائی دیتا ہے بلکہ ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے دل، بینائی، گنجا پن اور جوڑوں میں درد کے مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ ادھر ایک شخص 462 پاؤنڈ وزن رکھنے والے مائیک وائیڈبے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کی، جو ناکام ہوئی تو بعدازاں اس کی مکمل زندگی ہی بدل گئی۔

مائیک وائیڈبے نے ایک لڑکی کی طرف سے موٹاپے کا طعنہ دینے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ اس اقدام کے بعد مائیک وائیڈبے نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا اور ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے خود کو ایک نظم و ضبط کے دھارے میں لے آیا اور صرف 18 ماہ میں مائیک وائیڈبے نے 252 پاؤنڈ وزن کم کر لیا، آج وہ خود ٹرینر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔