ڈونلڈ ٹرمپ کا نریندر مودی کو فون، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

صدر ٹرمپ نے بھارت سے امریکی ساختہ سیکیورٹی آلات کی خریداری میں اضافے کی تجویز دی


ویب ڈیسک January 28, 2025

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو فون کر کے امریکہ اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی، جن میں انڈو پیسفک، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں سلامتی کے معاملات شامل تھے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے بھارت سے امریکی ساختہ سیکیورٹی آلات کی خریداری میں اضافے کی تجویز دی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارتی تعلقات کو منصفانہ سمت میں لے کر آگے بڑھیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ وزیرِ اعظم مودی کا وائٹ ہاؤس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہو گا۔

اس موقع پر انہوں نے انڈو پیسفک میں کواڈ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سال بھارت پہلی بار کواڈ رہنماؤں کی میزبانی کرے گا، جو کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

مقبول خبریں