کراچی میں ڈاکو کے ہاتھوں محنت کش کے قتل کی ویڈیو سامنے آ گئی

ڈاکو کو دبوچنے کی کوشش میں محنت کش سعد اللہ ڈکیت کی گولی کا نشانہ بن گیا


اسٹاف رپورٹر February 08, 2025

کراچی:

شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں  کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔
 

کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد  اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈاکو اسلحہ لوڈ کرنے  کی کوشش کرتا رہا اور لوڈ ہوتے ہی اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

شہری ڈاکو سے لڑتے ہوئے سڑک پر جیسے ہی گرا  تو ڈاکو نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم کچھ فاصلے پر لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم کو قابو کرنے کے دوران اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے۔

 

مقبول خبریں