چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد

بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے خانسامے اور ہیر ڈریسرز بھی ساتھ نہیں آسکے


اسپورٹس ڈیسک February 17, 2025

کراچی:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔

شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ لانے کا موقع نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے ان کے خانسامے اور ہیر ڈریسرز بھی ساتھ نہیں آسکے۔

مزید پڑھیں؛ شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا

ایک پرستار نے فقرہ کسا کہ اس بار بھارتی اسٹارز ہیئر اسٹائل کے بجائے کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، دبئی آمد کے بعد کھلاڑی ایک ساتھ ٹیم بس پر ہوٹل کے لیے روانہ ہوئے۔

مقبول خبریں