ڈیرہ اسماعیل خان، کرم میں کانوائے پر حملے کے دہشت گرد گرفتار

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک February 19, 2025
کرم میں کانوائے پر حملہ کیا گیا تھا—فوٹو: فائل

ڈی آئی خان:

خیبرپختونخوا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم کے علاقہ بگن اوچت میں کانوائے پر حملہ اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم میں بگن اوچت میں قافلے پر فائرنگ میں ملوث 10 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 17 فروری کو کانوائے پر حملے میں ملوث تھے جبکہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں