مہیش بھٹ اور شتروگھن سمیت کئی بھارتی فنکار عید کے بعد پاکستان آئیں گے

عمیر علی انجم  پير 28 جولائی 2014
پاکستان اوربھارت کے فنکاروں سے مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔   فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت کے فنکاروں سے مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: عید کے بعد بھارتی فلم ڈائریکٹر گلزار، ویشال بھردواج، مہیش بھٹ، شتروگھن سنہا سمیت کئی فنکارپاکستان آئینگے جوپاکستان میں اپنے دوست احباب اور ڈرامہ، میوزک اورفلم انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں سے ملاقاتیں کرینگے جب کہ پاکستان اوربھارت کے فنکاروں سے مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق متعدادبھارتی فنکارپاکستانی ٹی وی ڈراموں اورمیوزک انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے خواہاں ہیں ماضی میں پاکستانی فنکاروں نے انڈین فلم انڈسٹری میں اپنے کام سے تہلکہ مچایاجوآج بھی فلم انڈسٹری کی تاریخ کاحصہ ہیں اب دیکھنایہ ہے کہ انڈیااورپاکستان کے درمیان فلم ،میوزک، اورڈرامے پرکب تک کام شروع ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔