گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گووندا اور سنیتا نے شادی کے 37 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے


ویب ڈیسک February 25, 2025

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)

کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے گھر میں شوہر گووندا کے ساتھ نہیں رہتی ہیں جس کے بعد ایک اور انٹرویو میں سنیتا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال سے تنہا اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔

مقبول خبریں