جاوید شیخ نے بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا

عمیر علی انجم  ہفتہ 2 اگست 2014
 ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں جاویدشیخ کوبھارتی سپراسٹارشاہ رخ خان کے باپ کاکرداراداکرناتھا۔   فوٹو: فائل

’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں جاویدشیخ کوبھارتی سپراسٹارشاہ رخ خان کے باپ کاکرداراداکرناتھا۔ فوٹو: فائل

کراچی: اداکار جاویدشیخ نے 100کروڑروپے کے بجٹ سے بننے والی بھارتی فلم  ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ میں جاویدشیخ کوبھارتی سپراسٹارشاہ رخ خان کے باپ کاکرداراداکرناتھا۔ اب یہ کردارانوپم کھیراداکررہے ہیں۔ جاویدشیخ نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ میں ان دنوں پاکستان میں کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہوں اس وجہ سے انڈیاجانے سے انکارکیاہے فرح خان نے مجھے اس فلم کے لیے رابطہ کیاتھامگرمیں نے انکارکردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔