15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

مدعی مقدمہ نے  کہا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کی


ویب ڈیسک May 01, 2025

جاتلی پولیس نے کارروائی کرکے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے اور اسکی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

مدعی مقدمہ نے  کہا کہ ملزم نفیس نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی اور نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کی۔

جاتلی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزم نفیس کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، زیادتی ،تشدد یا  ہراسمنٹ جیسے واقعات  ناقابل برداشت ہیں،ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مقبول خبریں