ممبئی؛ برقع پوش خاتون پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کرنے والے RSS کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئیں

انتہاپسند ہندوؤں نے ریلوے اسٹیشن کے پل کی سیڑھیوں پر پاکستانی پرچم کے اسٹیکرز چسپاں کر رکھے تھے


ویب ڈیسک May 05, 2025
بھارت میں برقع پوش خاتون آر ایس ایس غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئیں

برقع پوش مسلم خاتون نے ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر چسپاں پاکستانی پرچم کا اسٹیکر ہٹادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے بریج کی سیڑھیوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے پاکستانی پرچم کے اسٹیکرز چپکارکھے تھے۔

جس کا مقصد پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کرنا تھی لیکن ایک دلیر اور بہادر برقع پوش خاتون نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پاکستانی پرچم کے اسٹیکر کو سیڑھی سے ہٹا رہی ہیں۔

برقع پوش خاتون کہہ رہی تھیں کہ پاکستانی پرچم پر پاؤں نہ رکھیں، اختلافات اپنی جگہ لیکن احتجاج کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ پہلے اپنی غلطیاں سدھاریں۔

اس موقع پر وہاں موجود آر ایس ایس کے غنڈوں نے خاتون کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی اور ان پر دیش دروہی کا الزام بھی عائد کیا۔

بہادر خاتون نے ان غنڈوں کی ایک نہ سنی اور سیڑھیوں پر چسپاں پاکستانی پرچم کو ہٹا کر بیحرمتی سے بچالیا۔

 

مقبول خبریں