پی ایس ایل کا اضافی بوجھ! فرنچائزز کی پریشانی پر بورڈ سہارا بن گیا

بورڈ نے اپنی فرنچائزز کی مشکلات کم کرنے کیلئے یقین دہانی کروادی


سلیم خالق May 15, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران فرنچائزز کی مالی پریشانی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سہارا بن گیا۔


پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز فوری ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور غیر ملکی پلئیرز کی باحفاظت واپسی یقینی بنانے کیلئے انہیں دبئی منتقل کردیا تھا۔

بعدازاں جنگ بندی کے بعد پی سی بی انتظامیہ، اسٹیک ہولڈرز اور براڈکاسٹرز سے مشورے کے بعد پی ایس ایل کا انعقاد 17 مئی سے کروانے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو غیر ملکی کرکٹر ٹرول کرنے لگے، مگر کیوں؟

اس دوران پی ایس ایل فرنچائزز کو تعطل کے باعث اضافی خرچہ بھی برداشت کرنا، جس میں دبئی کے ہوٹل میں قیام، غیر ملکی پلیئرز کی وطن واپسی کے فضائی ٹکٹس اور اب آخری لمحات میں پاکستان بلانے کیلئے بزنس کلاس کے ٹکٹس کا بوجھ تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ غیر ملکی پلئیرز کی دستیابی کیلئے فرنچائزز کی وقت سے ریس جاری

فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اضافی اخراجات میں مالی حصہ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر بورڈ کی جانب سے سفری اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی اخراجات سے متعلق 3 روز قبل ہی پی سی بی نے فرنچائزز کو آگاہ کردیا تھا۔

مقبول خبریں