14 اگست کو آزادی مارچ سے ملک میں تبدیلی آکر ہی رہے گی، عمران خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اگست 2014
لانگ مارچ روکنے سے متعلق کوئی آپشن زیر غور نہیں لہذا کارکن آزادی مارچ کے لئے تیار رہیں، عمران خان    فوٹو: فائل

لانگ مارچ روکنے سے متعلق کوئی آپشن زیر غور نہیں لہذا کارکن آزادی مارچ کے لئے تیار رہیں، عمران خان فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے لئے کارکنوں کو مکمل تیار کرنے کے لئے پارٹی رہنماؤں کو خط لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق کوئی آپشن زیر غور نہیں لہذا کارکن آزادی مارچ کے لئے تیار رہیں، 14 اگست کو فیصلہ کن جنگ ہوگی اور اب ملک میں تبدیلی آکر ہی رہے گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ملک میں تبدیلی کے لئے 18 سال سے جاری جدوجہد کا ثمر ملنے ولا ہے جس کے لئے کارکن اپنا کردار ادا کریں۔

عمران خان نے اپنے خط میں رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پنجاب کے تمام شہروں میں 6 اور 7 اگست کو 800 رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں جب کہ کارکن تمام بڑے شہروں میں موٹر سائیکل ریلیاں بھی نکلالیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔