پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے پنجاب بھر میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ اور تیز لو چلنے کے باعث صوبہ بھر میں تمام سیکنڈ شفٹ اسکول فوری بند کررے ہوئے ان میں کل بدھ 21 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ مارننگ شفٹ کے تمام اسکولز اور کالجز میں شیڈول سے 3 روز قبل 28 مئی سے موسم گرما کی چھٹیاں کر دی ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چھٹیاں 14 اگست تک ہوں گی اور 15 اگست کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔
اس کے علاوہ موسم شدت کے باعث کل بدھ سے 27 مئی تک اسکولز کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے 12 بجے تک کر دیے گئے ہیں، رواں ہفتہ کے دوران تمام کلاسز کے بچوں کو موسم گرما چھٹیوں کا ہوم ورک دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔